فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

ادائیگیاں نہ ہونے ، ڈیزل کی کھپت کم ہونے سے بھی پی ایس او کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد: فرنس آئل منگوانے میں پی ایس او کو مشکلات ، سٹاک بھی نہیں ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے خطرات سر پر منڈلانے لگے ۔ ترجمان پی ایس او مریم شاہ کے مطابق تیل کمپنی کو فرنس آئل کی درآمد کے لئے کمپنی کو ایل سی کھولنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب پہلے ہی کمپنی بینکوں سے قرض گیری کی حد کو استعمال کرچکا ہے جبکہ ڈیزل کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کا کیش کاروبار بھی اثر انداز ہوا ہے جس کی وجہ سے مالی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ پی ایس او کی وصولیوں کا حجم دو سو بیس ارب کے لگ بھگ ہے جس کا ستر فیصد بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے ذمہ ہے ۔ ترجمان پی ایس او نے کہا کہ کمپنی کو ادائیگی نہ کی گئی تو فرنس آئل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے ۔ مریم شاہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے پیش نظر پی ایس او نے اپنا سٹاک بھی کم رکھا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ گیس کی قلت کے سبب ملک میں بجلی کی پیداوار کا بڑا انحصار فرنس آئل پر ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.