رواں سال سب سے غیر ملکی زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی

جولائی سے فروری تک کے عرصے میں انیس کروڑ تئیس لاکھ ڈالرز صرف ہوئے ، ٹیلی کمیونیکیشن میں بارہ کروڑ انویسٹ ہوئے :سٹیٹ بینک

اسلام آباد:رواں مالی سال پاکستان میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے پر انیس کروڑ تیئس لاکھ ڈالرز کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ، ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے ، توانائی سکیٹر سات کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ کیمیکل سیکٹر میں پانچ کروڑ چون لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے چار کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر ہوا ۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تین کروڑ بہتر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.