ون ڈے کرکٹ کے کپتان کیلئے مشاورت جاری ہے: شہریار خان

پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ون ڈے کپتان کا فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا۔

لاہور:ون ڈے کپتان اور چیف سلیکٹر کے چناؤ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ون ڈے کپتان کیلئے مشاورت جاری ہے۔ اس بات کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور چیئرمینز سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے چیف سیلکٹر کے انتخاب تک معین خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اور اس میں کپتان ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.