رواں برس،نجی شعبے کو قرض کی فراہمی 36 فیصد کم رہی

کراچی …..پرائیویٹ سیکٹر کیلئے قرض وصولی بہتر بنانے کی اسٹیٹ بینک کی کوششیں دھری رہ گئیں ، شرح سود میں زبردست کمی کے باوجودرواں مالی سال جولائی تا مارچ نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی 36 فیصد کم رہی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نجی شعبے نے بینکوں سے 179 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران اس کی مالیت 282 ارب روپے تھی۔ رواں مالی سال بنیادی شرح سود میں نمایاں کمی کے بعد توقع تھی کہ نجی شعبے کی جانب سےکاروبار بڑھانے کیلئے قرض کے حصول میں اضافہ ہوگا ۔تاہم اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومتی قرضوں میں اضافے سے بینکس خود بھی نجی شعبے کو قرضہ دینے سے کترارہے ہیں کیونکہ انھیں بیٹھے بٹھائےباآسانی حکومت سے رسک فری منافع مل رہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.