نجی کمپنی کاایل این جی لانے کیلئے پی ایس او سے معاہدہ

لاہور…….پنجاب میں گیس قلت کے باعث بند سی این جی اسٹیشنز کیلیے ایل این جی لانے کیلیے پی ایس او سے معاہدہ طے پا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب سی این جی اسٹیشنز کیلیے سی این جی منگوانے کیلیے نجی کمپنی سےگذشتہ ہفتے پی ایس او سے معاہدہ طے پایا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل نجی کمپنی کی کوشش تھی کہ وہ عالمی منڈی سے براہ راست سی این جی کی خریداری کرے، تاہم وزارت پیٹرولیم کے دباو پر پی ایس او کے زریعے ایل این جی لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کیلیے 100 ملین مکعب فٹ گیس لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کی سست روی اور مختلف رکاوٹوں کے باعث ایل این جی کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.