روئی کے سودے 5 ہزار 600 سے 5 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روئی کے بھاؤ 5 ہزار 600 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ پیر کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2014-15ء کی 7 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 600 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سانگھڑ اور میرپورخاص کی روئی کی فی کس 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 600 روپے سے 5 ہزار 650 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ جھنگ اور دنیاپور کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے جبکہ جہانیاں کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 775 روپے سے 5 ہزار 775 روپے فی من پر بند ہوئے۔دریں اثناءروئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2014-15ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 2 روپے مستحکم رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 150 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 160 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 162 روپے پر بند ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.