امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 81 پیسے، 1.23 روپے اور 1.66 روپے کی کمی رونما ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 103.02 روپے سے کم ہو کر 102.21 روپے اور قیمت خرید 100.57 روپے سے کم ہو کر 99.78 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 170.85 روپے سے کم ہو کر 169.62 روپے اور قیمت خرید 166.79 روپے سے کم ہو کر 165.59 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 135.78 روپے سے کم ہو کر 134.12 روپے اور قیمت خرید 132.56 روپے سے کم ہو کر 130.93 روپے ریکارڈ کی گئی۔دریں اثناءپاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں فی کس 22 پیسے کی کمی رونما ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 27.67 روپے سے کم ہو کر 27.45 روپے اور قیمت خرید 27 روپے سے کم ہو کر 26.78 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.05 روپے سے کم ہو کر 27.83 روپے اور قیمت خرید 26.81 روپے سے کم ہو کر 26.60 روپے پر بند ہوئی۔
 

تبصرے بند ہیں.