جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

سڈنی (ویب ڈیسک)عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے اپنے اوپر لگا “چوکرز” کا داغ دھو ڈالا ، یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا کوارٹر فائنل میچ یکطرفہ ثابت ہوا ، جنوبی افریقہ نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ پروٹیز نے 134 رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ اوپنر ہاشم آملہ 16 رنز بنا کر لیستھ مالینگا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ڈی کوک اور ڈوپلیسی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 94 رنز کی شراکت قائم کی ۔ کوک نے ون ڈے کیریر کی پانچویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ڈوپلیسی 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس سے پہلے سری لنکن بیٹنگ لائن پروٹیز بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 37 اعشاریہ دو اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سات بلے باز ڈبل فگر کی شکل تک نہ دیکھ سکے ۔ ٹورنامنٹ میں ابھی تک 4 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست کمار سنگا کارا 45 جبکہ تھریمانے 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پال ڈومینی نے شاندار ہیٹرک کی ۔ ان کے علاوہ لیگ سپنر عمران طاہر نے بھی چار شکار کیے ۔ ڈیل سٹین ، ایبٹ اور مورکل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے بند ہیں.