ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، ہالینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پہلے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے جرمنی کو ایک صفر ، دوسرے میں آسٹریلیا نے جاپان کو 4-1 سے شکست دی

ارجنٹینا ( ) ہالینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ویمنزہاکی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ ارجنٹینا کے شہر مینڈوزا میں جاری ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ ہالینڈ کی ٹیم نے ایک صفر سے حریف ٹیم کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے جاپان کو ایک کے مقابلے 4 گول سے شکست دی ۔ سیمی فائنل میں ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.