روئی کی قیمتیں 6500 روپے من تک پہنچ گئیں

کراچی:  روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ جمعہ کو 100 روپے کے اضافے سے 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 100 روپے ہوگئے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ کو روئی کی5ہزار 700گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے، کوٹری کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے، اسی طرح سانگھڑ اور حیدرآباد کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حاصل پور اور چیچہ وطنی کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بورے والا کی روئی کی 300 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 6 ہزار 450 روپے فی من رہے۔

تبصرے بند ہیں.