سانگھڑسے ٹائٹ گیس نکل آئی؛ پی پی ایل کااعلان

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ضلع سانگھڑ صوبہ سند ھ میں دریافتی کنویں ہادی ایچ ون اے سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

اس کنویں کی کھدائی کا آغاز5 فروری 2016 کو ہوا جسے19 اپریل2016 کو4ہزار20 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا، وائر لائن لوگز کی بنیاد پرسمبر فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔ سمبر فارمیشن میں ابتدائی جانچ کے دوران 3 دنوں میں کنویں کی سطح پر گیس کی اچھی مقدار حاصل ہوئی اور اندازے کے مطابق یہ ٹائٹ گیس ذخیرہ نظر آتا ہے، ٹائٹ گیس کی موجودگی کی مزید تصدیق کے لیے فریک جاب انجام دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.