وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی شدید مذمت

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور انھیں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام ترکی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، امید ہے کہ ترک حکومت جلد ہی حالات پر قابو پا لے گی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا انھیں سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی عوام نے جس بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

تبصرے بند ہیں.