رنبیر کپور اور کترینہ کے درمیان ناراضگی، کرن رائو نے دعوت پر بلا لیا

بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ اور رنبیر کپور کے درمیان ناراضگی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد کرن راؤ میدان میں آگئیں۔ جوڑی کو اپنے گھر دعوت پر بلا لیا۔

ممبئی:() نیو یارک میں چھٹیاں گزارنے کے بعد بالی وڈ کی موسٹ فیورٹ جوڑی میں کچھ کھچاؤ سا ہے۔ تھائی لینڈ میں جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران بھی دونوں نے دوری بنائے رکھی۔ پیار کرنے والوں میں یہ ناراضگی کرن راؤ کو نہ بھائی اور انہوں نے دونوں کو اپنے گھر دعوت پر بلا لیا۔ کرن کے گھر ہوئی اس پارٹی میں فلمساز کرن جوہر اور آیان مکھرجی بھی شریک ہوئے تاہم مسٹر پرفیکشنسٹ اس وقت کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے۔ اُمید کرتے ہیں کہ عامر خان کی اہلیہ کی یہ کوشش ضائع نہ ہو اور مداحوں کو دونوں لوبرڈز ایک ساتھ پھر سے نظر آئیں۔

تبصرے بند ہیں.