رنبیر کا کترینہ سے پیار رنگ لے آیا، والدین نے شادی کی اجازت دیدی

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اپنی گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کے لئے پرپوز کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کترینہ کیف کو 28 ستمبر کو اپنی سالگرہ والے دن پرپوز کریں گے، رنبیر کے والد رشی کپور اور والدہ نیتو سنگھ پہلے ان کے اس فیصلے پر ناراض تھے تاہم اب انہوں نے اپنے اکلوتے صاحبزادے کی پسند کا احترام کرتے ہوئے کترینہ کو پرپوز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کترینہ کو پرپوز نہیں کر رہے بلکہ وہ آج کل اپنی نئی فلم ’’بے شرم‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس جوڑی کی پہلی ملاقات راج کمار سنتوشی کی 2009 میں بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد یہ ملاقات پہلے دوستی میں بدلی اور اب دونوں کے درمیان افیئر کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.