Latest National, International, Sports & Business News

رحیم یار خان میں واقع باغ میں کام کرنے والے 10مزدور اغواء

رحیم یارخان کے علاقے جمال دین والی میں واقع آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچہ میں مشہور ڈکیت گروہ کے 20 مسلح ڈاکوؤں نے رات گئے باغ پر دھاوا بولا اور سوئے ہوئے 10 مزدورں کو ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور عینی شاہدین کی مدد سے پولیس کی ٹیمیں مغویوں کے تعاقب میں بھیج دی گئیں ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مغویان کو لے کرسندھ کے کچہ کے دریائی علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اغوا ہونے والے 7 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں جب کہ 3 مزدورمقامی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.