راولپنڈی: چچا کا بھتیجی سے زیادتی اور قتل کااعتراف

راولپنڈی میں چچا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی ائیر پورٹ کے علاقے میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کی تفتیش کے شبے میں اس کے چچا ولی اللہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔سدرہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے اس کے ملزم چچا ولی اللہ کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا جس پر سول جج نے ملزم کو کچھ دیر سوچنے کا موقع دیا۔سول جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ اس جرم میں بہت زیادہ سزا ہو سکتی ہے، جس پر ملزم نے کہا جی مجھے معلوم ہے لیکن اپنے بھائی اور بھابی سے معافی مانگتا ہوں، عدالت سے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔ولی اللہ نے مزید کہا اگر معافی نہیں ملتی تو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

تبصرے بند ہیں.