رافیل نڈال اور رونالڈو پوکر کے کھیل میں بھی اپنی مہارت دکھانے لگے

انگلینڈ میں دونوں کھلاڑی پوکر کا نمائشی میچ کھیلنے پہنچ گئے ، فٹ ہو کر دوبارہ ٹینس کورٹ میں قدم رکھوں گا :نڈال

انگلینڈ ) عالمی نمبر 3 رافیل نڈال اور برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈو پوکر کےکھیل میں بھی اپنی مہارت دکھانے لگے ۔ برطانیہ کے شہر انگلینڈ میں ٹینس سٹار پلیئر عالمی نمبر 3 رافیل نڈال اور برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈو پوکر کا نمائشی میچ کھیلنے پہنچ گئے ۔ دنوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ میچ سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ وہ انجری سے جلد صحتیاب ہوجائیں گے ، اور ایک بار پھر مداحوں کو بھرپور انداز میں ان ایکشن نظر آئیں گے ۔ عالمی نمبر3 رواں سال آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں کمر کے درد میں مبتلا ہوئے تھے

تبصرے بند ہیں.