آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا بھارت میں آغاز

ٹورنامنٹ میں تین پاکستانی کھلاڑی میں شامل ، چینی کیوئسٹ ژو یلونگ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں

بنگلور : آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے ، چینی کیوئسٹ ژو یلونگ اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں ۔ بنگلور میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپئن محمد سجاد کررہے ہیں ۔ قومی کیوئسٹ آج اپنے اپنے گروپ میچز کھلیں گے ۔ ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا ۔ مینز چیمپئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.