Latest National, International, Sports & Business News

راجن پور میں وین ڈرائیور کی مسافرخاتون سے مبینہ زیادتی

راجن پور میں وین ڈرائیور نے خاتون مسافر کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق راجن پور میں گورچانی ٹرمینل پر ڈرائیور نے مبینہ طورپر خاتون مسافر سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کوٹ مٹھن اپنے بیٹے کو چھوڑنے آئی تھیں۔ خاتون کی درخواست تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.