ٹیسٹ فارمیٹ میں زوال نے آسٹریلوی نیندیں اڑا دیں

سڈنی: 

ٹیسٹ فارمیٹ میں زوال نے آسٹریلوی حکام کی نیندیں اڑادیں، صورتحال پر غور کیلیے ہنگامہ خیز بورڈ میٹنگ جمعرات کو ہوگی، ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈکو چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دینا ہوگا، چیف ایگزیکٹیو سدرلینڈ نے پورے سسٹم کے ایک اور ریویو کا مطالبہ مسترد کردیا۔ دوسری جانب شین وارن نے مسئلے کی جڑ کوچز کی فوج کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو رواں برس مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،کینگروز پہلے سری لنکا سے وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہوئے اور پھر اپنے گراؤنڈز پر جنوبی افریقہ سے 2 ٹیسٹ ہار گئے، البتہ ایڈیلیڈ میں آخری ٹیسٹ جیت کر مسلسل دوسرے کلین سوئپ سے بچ نکلے۔

تبصرے بند ہیں.