نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔نگران وزیرِ اعظم نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔انوار الحق کاکڑ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.