پشاور:نجی سکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد زخمی

پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ پتا لگایا جارہا ہے کہ دھماکا خیز مواد کب رکھا گیا اور یہ کس گاڑی میں لایا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

تبصرے بند ہیں.