دپیکا پڈوکون فلم میں ’’آئٹم سانگ‘‘ کریں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈکون فلم ’’دم مارو دم‘‘ کے بعد ایک اور فلم ’’رابطہ‘‘ میں آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کرتے نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رواں سال کوئی بھی فلم سائن نہیں کی ہے جس کے باعث وہ کسی بھی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوں گی تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ادپیکا پڈوکون بھوشن کمار کی فلم ’’رابطہ‘‘ میں آئٹم سانگ میں رقص کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ رواں سال ہی کی جائے گی جب کہ فلم میں اداکار شوشانت سنگھ اور اداکارہ کیریتی سنون مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.