دو ججز کی تقرری کا معاملہ: جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو ارسال کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.