دوسروں سے محبت کی توقع رکھناایک سراب ہے، ریکھا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا محبت پر یقین نہیں رکھتیں اور ان کا کہنا ہے کہ دوسروں سے اپنے لیے محبت کی توقع رکھنا محض ایک سراب ہے یہ بات انھوں نے اپنی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ریکھا کا کہناتھا ان کے نزدیک محبت کی تشریح ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہے اس لیے وہ دوسروں کی محبت پر یقین نہیں رکھتیں، وہ سمجھتی ہیں کہ کسی دوسرے انسان سے محبت کی توقع رکھنا سراب سے زیادہ کچھ نہیں ۔ ریکھا نے کہا کہ جب اپنے آپ یعنی اپنی ذات میں اتنا کچھ دینے اور لینے کو موجود ہوتا ہے پھر کسی دوسرے سے وہ چیز چاہنے کی ہم توقع کیوں کرتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.