دوسرا ٹیسٹ :بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ڈھاکا ……پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز کردیا ہے۔اس میچ میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں نے گزشتہ دنوں سخت ٹریننگ کی ۔میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق ،اظہر علی ،محمد حفیظ ،سمیع اسلم،یونس خان، اسد شفیق ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض ،یاسر شاہ ،جنید خان،عمران خان پر مشتمل ہے۔ادھر بنگلاد یش کی ٹیم میں تمیم اقبال ، امر القیس ،مومن الحق،محموداللہ،شکیب الحسن،مشفق الرحیم،سومیا سرکار،شوگاتا،تجمل اسلام،شہادت حسین،محمد شاہد کھیل رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.