دوسرا ون ڈے:پاکستان،اسکاٹ لینڈ کل مدمقابل

ایڈ نبرا: پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا،مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ برطانیہ کا آغاز فتح کیساتھ کیا ہے چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ایڈنبراکے گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کھ دورہ برطانیہ کا آغاز پہلی فتح حاصل کرکے کرچکے ہیں اور کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئٹزر نے پہلے ون ڈے میں بالرز کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کھ بالرز نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایک بڑا مجموعھ اسکور کرنے سے روکے رکھا۔ امید ہے دوسرے ون ڈے میں بالنگ کیساتھ بیٹنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے اورپاکستان کیخلاف سیریز ک اختتام فتح کے ساتھ کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.