اسپاٹ فکسنگ:پولیس کا چھاپہ ، موبائل اورلیپ ٹاپ برآمد

ممبئی: اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا، مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری، دلی پولیس کا ممبئی کے ہوٹل پر چھاپہ سری سانتھ کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا، ایک بکی گرفتار،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی۔ دلی پولیس کے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ممبئی کے ہوٹل میں چھاپے کے دوران پولیس نے ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا لیپ ٹاپ سے ملنے والی معلومات کے مطابق سری سانتھ اور بکی جیجوجناردھن کے درمیان تعلقات اور ایک ہی ہوٹل میں قیام کے شواہد ملے ہیں، دوسری جانب پولیس نے ایک اور بکی “لوٹس” کو گرفتار کیا ہے جسے شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کھ کرکٹرز کو پھنسانے کیلئے بکیز نے کال گرلز کا استعمال کرکے کھلاڑیوں کی کال گرلز کے ساتھ نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میلنگ کے ذریعے اسپاٹ فکسنگ کیلئے اکسایا ہے۔ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔اینٹی کرپشن یونٹ اور بی سی سی آئی کے بس میں جو ہوگا وہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کھ اسپاٹ فکسنگ جیسے واقعات مختلف ممالک میں بھی ہورہے ہیں وہ دلی پولیس سے درخواست کرینگے کھ اسپاٹ فکسنگ کی جتنی تحقیقات ہوسکے وہ کریں اس سلسلے میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.