دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا بنگلہ دیش پر بھرپور جواب وار

بولاوایو: زمبابوے نے جوابی وار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں 6وکٹ سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں واپسی اختیار کرلی۔ سین ولیمز نے کیریئر بیسٹ 78کی اننگز کھیل کر ٹیم کو چھ وکٹ سے فتحیاب کرادیا، ووسی سبانڈا ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہیں کرپائے،کیل جاروس کی غلطی سے فائدہ اٹھاکر عبدالرزاق نے کیریئر کی اولین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنالی، دونوں ممالک میں فیصلہ کن معرکہ بدھ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے 47.5 اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا، ورلڈ کپ 2011 کے بعد اپنا دوسرا ون ڈے کھیلنے والے سین ولیمز نے 75 گیندوں پر 78 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین کاوش ہے، میکولم والر نے 39 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا، دونوں پلیئرز کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 13.4اوورز میں 86رنز کی شراکت نے بنگلہ دیشی بولرز کے حوصلے پست کردیے، ان سے قبل ووسی سبانڈا نے بھی واپسی پر 49 کی پراعتماد اننگز کھیلی، پاکستانی نژاد بیٹسمین سکندر رضا اس مرتبہ 23رنز بنانے میںکامیاب ہوئے، شفیع الاسلام نے 2 جبکہ ضیاالرحمان اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

تبصرے بند ہیں.