اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ،پاکستان میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم شروع ہوگئی ۔ جبکہ جہانگیر ترین بھی اسلام آباد سے پنجاب پہنچ گئے ،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا ہے، اس وقت عمران خان کی تلخیاں عروج پر ہیں اور اب جہانگیر ترین اور عمران خان کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں۔شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اب اعظم خان جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ وزیراعظم کے کہنے پر کر رہے ہیں۔جو جہانگیرترین کا گروپ ہے اور جو لوگ اس میں شامل ہیں ،اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اپنے پتے شو نہیں کر رہا تاہم کئی ایسی شخصیات ہیں جن سے متعلق عمران خان کا خیال ہے کہ یہ جہانگیر ترین کو چھوڑ کر میرے پاس آ چکے ہیں اور معاملات ٹھیک ہیں۔لیکن جہانگیرترین اس سارے معاملے پر ہنس کے جواب دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ آٹا ،چینی سیکنڈل رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.