Latest National, International, Sports & Business News

دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے نے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سکواڈ میں 7 اہم تبدیلیاں کی گئیں۔

ہرارے: ( پاکستان میں دورے سے قبل زمبابوے نے سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ 2015 میں نمائندگی کرنے والے کھلاریوں کے بجائے سات نئے چہرے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے۔ اسکواڈ میں جگہ بنانے والوں میںCoventry, Cremer, Mpofu, Sibanda, Vitori اور Mutumbami کو دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ 23 سالہ آل رائونڈر Roy Kaia بھی اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر پائیں گے۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ایلٹن چیگم بورہ، سکندر رضا، Chibhabha، ایورین، ماساکادزہ، Mupariwa، پن ینگارا، یوسایا اور ولیمز بھی ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز بائیس مئی سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.