قومی ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ کپ، فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو ہرا دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ کپ کے میچ میں فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو سات رنز سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔

فیصل آباد:  اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں فیصل آباد وولفز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں میدان میں آئیں۔ فیصل آباد وولفز نے پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جواب میں ملتان ٹائیگرز نے خوب ڈٹ کے مقابلہ کیا۔ سعید اجمل کو ایک اوور میں تین چھکوں سمیت اکیس رنز پڑے لیکن سولہویں اوور کے اختتام پر بارش نے کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اکیس گیندوں پر پینتالیس رنز کی دوری پر میچ ختم کر دیا گیا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت فیصل آباد وولفز کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ مصباح الحق کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔

تبصرے بند ہیں.