بھارتیوں کا آئی پی ایل چیئر لیڈرز سے انتہائی شرمناک سلوک کا انکشا

ھارت میں آئی پی ایل میچز کے دوران سٹیج پر پرفارم کرنے والی چیئر لیڈرز پر مختلف چیزیں پھینکی جاتی ہیں، شکایت پر کنٹریکٹ ختم کرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اچھی رہائش کا کہہ کر انتہائی فرسودہ ہوٹلز میں رہائش دی جاتی ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ چیئرلیڈرز کو متعارف کرایا گیا جو چوکوں اور چھکوں پر ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کرتیں اور کھلاڑیوں کو مزید اچھا پرفارم کرنے کی تحریک دلاتی ہیں۔ مگر بھارت میں انھیں محض شائقین کے دل لبھانے کا سامان بنا دیا گیا ہے۔ اکثر لوگ تو کھلاڑیوں کے بجائے ان کو ہی گھورتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک چیئر لیڈر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بھارت میں خود کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ میں یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ کس ملک سے تعلق ہے کیونکہ اس سے مجھے پہچان لیا جائے گا۔ میں یہاں پر بطور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے آئی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کی تفریح کا سامان بن کر رہ گئی۔ میں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں کر سکتی کیونکہ اس سے میرا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائیگا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ نہ صرف وہ خود گریجویٹ ہیں بلکہ دیگر کئی چیئر لیڈرز بھی مختلف شعبوں میں ڈگری ہولڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منیجر نے ہم سے اچھی رہائشی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر تیسرے درجے کے ہوٹلز میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.