دورہ بنگلا دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

دورہ بنگلا دیش میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ تین کھلاڑی پہلی بار قومی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کا اعلان کیا ۔ چیف سلیکٹر نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں تینوں فارمیٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ۔ ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد حفیظ ، سمیع اسلم ، مصباح الحق ، اسد شفیق ، اظہر علی ، یونس خان ، حارث سہیل ، سعید اجمل ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، سرفراز احمد ، وہاب ریاض ،جنید خان ، سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں۔ ون ڈے کے 15 رکنی اسکواڈ میں سمیع اسلم ، سرفراز احمد، محمد حفیظ ، اسد شفیق ،فواد عالم ، اظہر علی ، محمد رضوان ،صہیب مقصود، یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، راحت علی ، احسان عادل، سہیل خان ، حارث سہیل، سعید اجمل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ٹی 20 کے بھی 15 رکنی اسکواڈ میں احمد شہزاد ، سرفراز احمد ، محمد حفیظ ، مختار احمد ، صہیب مقصود ، حارث سہیل ، محمد رضوان ، سعید اجمل ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، سعد نسیم ، وہاب ریاض ، سہیل خان ، عمر گل اور جنید خان شامل ہیں ۔ قومی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد بنگلا دیش روانہ ہو گی جہاں اسے دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.