بنگلا دیش پریمئر لیگ کے میچز فکس تھے :آئن پونٹ

گلیڈی ایٹر کے مشترکہ مالک جشن چوہدری فکسنگ پلان لے کر آئے ، مشرفی مرتضیٰ کی جگہ اشرفل کو کپتان بنایا گیا :سابق کوچ

ڈھاکہ: ) سابق کوچ آئن پونٹ نے بنگلا دیش پریمئر لیگ 2013 کا پول کھول دیا ، کہتے ہیں ڈھاکا گلیڈی ایٹر کا میچ فکس تھا اور وہ آئی سی سی حکام کے کہنے پر خفیہ آپریشن کا حصہ بنے ۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کوچ آئن پونٹ نے بنگلا دیش پریمئر لیگ کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، کہتے ہیں کہ دو ہزار تیرہ کے ایڈیشن میں ڈھاکا گلیڈی ایٹر اور چٹاگانگ کنگز کا میچ فکس کرنے کے لیے پلان بنایا گیا ۔ گلیڈی ایٹر کے مشترکہ مالک جشن چودھری فکسنگ پلان لے کر آئے جس کے مطابق مشرفی مرتضیٰ سے کپتانی چھین کر اشرفل کوسونپنا ، غیر معروف فاسٹ بولر سمیت 4 کھلاڑیوں کو نمائندگی دینا اس شیم گیم کا حصہ تھا ۔ آئن پونٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ حکام کے کہنے پر خفیہ آپریشن کا حصہ بنے جس کے بعد ڈیو رچرڈسن سمیت دیگر نے سراہا ۔ –

تبصرے بند ہیں.