دنیا کی آبادی 15 نومبر کو 8 ارب ہوجائے گی

1800 کے اوائل میں دنیا کی آبادی صرف ایک ارب تھی

اقوام متحدہ نے کچھ عرصے قبل ایک رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا تھا کہ 15 نومبر وہ دن ہوگا جب دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی۔

1800 کے اوائل میں انسانی آبادی ایک ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔

1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچی اور اب یہ 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرنے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذا، ذاتی صفائی اور ادویات کے نظام بہتر ہوئے ہیں۔

اسی طرح کچھ ممالک میں زیادہ شرح پیدائش کا تسلسل بھی برقرار رہا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 7 ارب کے بعد آبادی کو 8 ارب ہونے میں 12 سال لگے جبکہ 9 ارب کے سنگ میل تک پہچنے میں 15 سال (2037 میں ایسا ہوگا) لگ جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائٹ پر 15 نومبر کو 8 ارب کا دن بھی قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.