دنیا کا سب سے وزنی کدو سوئس مالی نے پیدا کر ڈالا

سوئٹزر لینڈ کے ایک مالی نے دنیا کا سب سے بڑا حلوہ کدو کاشت کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس کدو کا وزن ایک چھوٹی کار کے برابر قرار دیا جا رہا ہے۔

مینز (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق اس 2096.6 پاونڈ وزن کے حلوہ کدو کی کاشت ایک مقابلے کے دوران ایک فارم میں کی گئی ، اور اب اس کو نمائش کے لئے جرمنی میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سب سے وزنی کدو تیار کرنے کا ریکارڈ کیلی فورنیا کے ایک جوڑے ٹم اور سوزن کے پاس تھا۔ فارم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ ساز کدو کو تیار کرنے کے لئے بڑی محنت سے کام لینا پڑا۔ جرمنی کے شہر کلیسٹو میں یہ کدو یکم نومبر تک نمائش کے لئے موجود رہے گا ، اور اس کے بعد دو نومبر کو اس کو کاٹ دیا جائے گا۔ فارم والوں کا خیال ہے کہ اس عظیم الجثہ کدو کے بیج کی طلب کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.