اترپردیش میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم ، 12 افراد ہلاک ، 45 زخمی

لکھنئو ایکسپریس گورکھپور ریلوے سٹیشن پر کھڑی تھی کہ کسان ٹرین تیز رفتاری سے اس سے آکر ٹکرا گئی

گورکھپور () گورکھپور میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 12 مسافر ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ کسان ایکسپریس اور لکھنئو برونی میں تصادم گورکھپور کینٹ ریلوے سٹیشن کے نزدیک ہوا ، لکھنئو ایکسپریس گورکھپور میں ریلوے سٹیشن پر کھڑی تھی کہ کسان ایکسپریس تیز رفتاری سے اس سے آکر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.