امداد نہیں تجارت کے حصول کے اصول پر کاربند ہیں: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امداد نہیں تجارت کے اصول پر کاربند ہیں۔

اسلام آباد: () وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد نہیں تجارت کے حصول کے اصول پر کاربند ہیں۔ چین تجارت کی وجہ سے دنیا میں آگے نکل گیا ہے۔ چین کی معشیت سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جارحانہ اقتصادی اصلاحات پر عمل کر رہی ہے۔ آئندہ چند سال کے دوران پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بنائیں گے –

تبصرے بند ہیں.