دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے،اسد قیصر

اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین میں تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے، عالمی امن دن کے موقع پارلیمنٹری سووسسز پیپس سے خطاب

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ پیر کو اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی امن دن کے موقع پارلیمنٹری سووسسز پیپس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین میں تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام امن و آشتی کی تعلیمات دیتاہے، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے، ہمارے نبی حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ تھا اس کا مطلب ہے کہ ہمارے نبی کے ساتھ امن کا خاص تعلق ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے مانے والے ہی دنیا میں امن لا سکتے ہیں، امن کے قیام کے لیے جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کریں گے۔اسد قیصر نے کہاکہ کشمیری اور فلسطینی کی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، عالمی برادری کشمیر میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران کشمیری عوام اپنی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کشمیر میں 22 ہزار عورتیں بیوہ ہو چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں عورتوں کی عصمت دری کی جا چکی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو اس کا مرکز بنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.