کراچی: مائع پٹرولیم گیس کی مئی 2013 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس 58.50 ڈالر کی کمی سے763 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں ملک میں درآمد ہونے والے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت5791 روپے کی کمی سے99400 روپے کی سطح پر آگئی۔ کنٹریکٹ پرائس میں کمی کے سبب ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 6 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت68.44 روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت263 روپے گھٹ گئی تاہم مذکورہ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 مئی 2013 سے موثر بہ عمل ہوگا اور غالب امکان ہے کہ مقامی پروڈیوسرز بھی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کریں۔
تبصرے بند ہیں.