دبنگ خان نے مسٹر پرفیکشنسٹ کے لیے فلم کی شوٹنگ کی جگہ بدل ڈالی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان  نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ناراضگی ختم کرنے کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کا مقام تبدیل کردیا۔

بالی ووڈ کے حکمران خانز سلمان خان اور عامر خان کے درمیان گہری دوستی ہے  اور دونوں اسٹارز نئی آنے والی فلموں میں پہلوان کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کے تعلقات فلموں کی کہانی اور شوٹنگ  کے مقام ایک ہونے کے باعث خراب رہے ہیں دبنگ خان نے اس بار اپنے قریبی دوست کی ناراضگی ختم کرنے کے لیے اپنی فلم کے شوٹنگ کا مقام تبدیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ اور  سلمان خان  فلم’’سلطان‘‘ میں ’’پہلوان بنیں گے جب کہ دونوں اسٹارز کی فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر لدھیانہ میں ہونا تھیں تاہم دبنگ خان نے اپنے قریبی دوست عامر خان کے لیے اپنی فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کرکے بھارتی ریاست ہریانہ رکھ دیا ہے جہاں ان کی فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.