خانہ کعبہ کے کلید برادر شیخ عبد القادر الشیبی انتقال کر گئے –

خانہ کعبہ کے کلید برادر شیخ عبد القادر الشیبی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

ریاض: () شیخ عبد القادر جگر کے عارضے کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے نیشل گارڈ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کے بعد شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار مقرر کیا گیا ہے۔ شیخ عبد القادر الشیبی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین جنت المعلی میں ہو گی۔ اسلام سے قبل خانہ کعبہ کی چابی رکھنے کا شرف الشیبی خاندان کے پاس ہے جسے حضرت محمد ﷺ نے بھی برقرار رکھا تھا

تبصرے بند ہیں.