دبئی ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 153 پر گر گئی

کین ولیمسن 32 رنز بنا کر بائیں ہاتھ کے بائولر ذوالفقار بابر کا شکار بنے

دبئی ) دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی 153 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے ، کین ولیمسن کو ذوالفقار بابر نے اپنی بائولنگ کا شکار بنایا ، اس سے قبل دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے پہلا نقصان 77 پر اٹھانا پڑا جب میکولم 43 رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ، اس کے بعد لیتم اور ولیمسن نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، نیوزی لینڈ کا سکور جب 153 پر پہنچا تو لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کی گیند پر کین ولیمسن کلین بولڈ ہو گئے ، انہوں نے 86 گیندوں پر 32 رنز سکور کئے

تبصرے بند ہیں.