آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل ، تحقیقاتی رپورٹ میں سری نواسن کلیئ

انڈین پریمیئر لیگ میں سابق چیئرمین بی سی سی آئی کے داماد گروناتھ میاپن کو تاحال ملزموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

نئی دہلی ( ) آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی مڈگل پینل کی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کو کلین چِٹ دیدی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مڈگل کمیشن کی رپورٹ میں سری نواسن کو بے قصور قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین سری نواسن سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں ۔ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو ملزموں کی فہرست میں تاحال شامل رکھا گیا ہے ۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت میں ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں سری نواسن سمیت ان کے داماد میاپن اور چنائی سپر کنگز کے مالک راج کندرا کا نام شامل تھا ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں راج کندرا نے آئی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی ۔ –

تبصرے بند ہیں.