دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ 243 رنز سے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کرے گا

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 243 رنز سے آج دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کرے گا۔ جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

دبئی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کو 77 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا۔ کپتان برینڈن میکلم 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹام لیتھم پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ نوجوان بلے باز نے کیرئر کی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ اس اعزاز کے ساتھ وہ ایشیائی ٹیم کے خلاف دوسری ٹیسٹ سنچری بنانے والے دوسرے اوپننگ بیٹسمین بن گئے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف 133 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے وہ پہلے کیوی اوپنر بنے۔ ولیم سن 32 جبکہ روس ٹیلر 23 رنز پر میدان بدر ہوئے۔ افتتاحی روز احسان عادل، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ کم روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ لیتھم 137 اور کورے اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.