دبئی ایکسپو کیلئے تعمیراتی کام رواں برس شروع ہوگا

دبئی ایکسپو کیلئے تعمیراتی کام رواں برس شروع ہوگا، جو دو ہزار انیس تک جاری رہے گا ۔یہ پہلا موقع ہوگا جب ورلڈ ایکسپو کسی خلیجی ملک میں منعقد کی جارہی ہے، بیس اکتوبر دو ہزار بیس سے دس اپریل دو ہزار اکیس تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے، اس نمائش کی تیاری میں تعمیراتی کام اور انفرااسٹرکچر کی تیاری کے لیے لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، جن میں تمام اقسام کے ہنرمند لوگوں کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.