شہباز شریف نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کا افتتاح کر دیا

لاہور……وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےصوبے میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے 15 ارب روپے کے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کا افتتاح کر دیا ،ان کا کہنا ہے کہ منصوبے سے پنجاب کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی ،اجناس کو منڈیوں تک لانے میں آسانیاں ہوں گی ۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے لاہور کے قریب سوئےآصل میں’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘ ‘کے تحت8 کلومیٹر سڑک کی کشادگی کے منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا ،اس پر 8 کروڑ 77 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔وزیر اعلیٰ نےاپنے خطاب میں کہا کہ پروگرام دیہی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے انسانوں تو کیا جانوروں کا بھی گزرنا مشکل ہو گیاتھا،سڑکیں بہتر ہونے سے خوشحالی آئے گی،شہبازشریف کاکہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد ٹھیکیداروں کو رقوم ملیں گی ،بہتر کارکردگی پر ٹھیکیداروں کو انعام،خراب کام پر سزائیں ملیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.