انگلینڈ میں رنگا رنگ انٹر نیشنل بیلون فیسٹیول

لندن….. انگلینڈ کے شہر برسٹل میں رنگا رنگ انٹر نیشنل بیلون فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے ۔36واں برسٹل انٹرنیشنل بیلون فیسٹیول چار روز تک جاری رہے گا ۔ توقع ہے کہ فیسٹیول میں تقریباً ایک سو بیلون کلبوں کے 150 سے زائد دلکش اور چھوٹے بڑے غبارے فضا میں نظر آئیں گے،بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ،آنے والوں نے غباروں میں بیٹھ کر فضا کی سیر بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے بڑے غباروں کو قریب سے دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں پانچ لاکھ افراد کے آنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.