اسلام آ باد: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق نے کہاہے کہ خیبر پختونخواکا ٹیکس فری بجٹ پیش کرینگے۔ وزرا مغل بادشاہ اورشہزادوں کی طرح نہیں ہونگے،جب تک خیبر پختونخوا کے ہرگھرسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کردینگے تب تک میرے دفتر میں ایئرکنڈیشنر نہیں چلے گا۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کو حکومت کہنا فضول ہے،مشترکہ مفادات کونسل موجودہ حکومت کی منتخب کردہ نہیں بلکہ بیورو کریسی کی تیارکردہ ہے۔جس پرنوازشریف کوذمے دارنہیں ٹھہرایا جاسکتا اوران کی غلطیوں پر موجودہ حکومت نظر ثانی کریگی
تبصرے بند ہیں.